32

ناجائز ذرائع سے حاصل اثاثے، نیب کا شہبازشریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (جرات نیوز) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ناجائز ذرائع سے حاصل اثاثوں کو منجمد کرنے کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اثاثے منجمد کرنے کے بعد قبضے میں لینے کیلئےکارروائی کی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ناجائز ذرائع سے حاصل اثاثوں کو منجمد کرنے کی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 96 ماڈل ٹاؤن لاہور، ڈنگہ گلی میں بنگلہ اور کے پی میں رہائشی گھرکیخلاف اور قیمتی گاڑیوں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کیلئے خط تحریر کیا۔ذرائع کے مطابق اثاثے ٹی ٹی آمدنی سےخریدےگئے، نیب لاہورپہلےمرحلےمیں ناجائزاثاثےمنجمدکرےگا اور اثاثےمنجمدکرنےکےبعدقبضےمیں لینے کیلئےکارروائی کی جائےگی۔یاد رہے گذشتہ روز رطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں