navel chief meeting with us new senate 16

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر سے کمانڈر یوایس نیوسینٹ کی ملاقات ،باہمی امور پرگفتگو کی

اسلام آباد:کمانڈر یو ایس نیو سینٹ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس وائس ایڈمرل جیمز میلاۓ (James Malloy) کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ۔ ترجمان پاک بحریہ
کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں بحر ہند میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے امن مشق 19 میں امریکہ کی شرکت پر مہمان کا شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا حصہ رہی ہے۔پاک بحریہ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ گیارہ مرتبہ اور ٹاسک فورس 151 کی کما نڈ آٹھ مرتبہ کر چکی ہے۔ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ اس وقت پاکستان بحریہ کے پاس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں