nawaz sharif 103

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت نواز شریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔نوازشریف نےاضافی دستاویزات جمع کرانےکے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اجازت مانگ لی۔نوازشریف نےعدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہےکہ غیرملکی ڈاکٹرزکی تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے مجھے اضافی ریکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں