96

ٹیکس معاملہ؛ ایف بی آر نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلالیا

اسلام آباد(جرات نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس معاملے پر تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلالیا ہے۔ٹیکس معاملات پر تعطل ختم کرنے کے لیے حکومت اور تاجروں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے لاہور، فیصل آباد اور کراچی کے تاجروں کو مذاکرات کے لئے اسلام آباد بلا لیا۔
پیٹرن ان چیف آپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے تاجروں کی ہڑتال سے صنعت کا پہیہ رک گیا، حکومت غیر یقینی صورتحال سے نکلنے کے لیے معاملات مذاکرات سے حل کرے۔پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر ناصر حمید خان کا بھی کہنا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا، حکومت مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتی ہے لیکن چند تاجر رہنماؤں نے سیاسی مقاصد کے لئے ہڑتال کی کال دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں