81

نیوزی لینڈ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

لارڈز(جرات نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، نیوزی لینڈ کو 2015ء میں آسٹریلیا اور 2019 میں انگلینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنلز میں شکست ہوئی، اس سے قبل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی اس خفت سے گزر چکی ہیں، انگلش ٹیم کو 1987ء اور 1992ء جبکہ سری لنکن ٹیم کو 2007 اور 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنلز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں