Nigeria school collapse 21

نائجیریا،لاگوس میں سکول کی عمارت منہدم،9 طلباء ہلاک

لاگوس:نائجیریا کے تجارتی مرکز لاگوس میں ایک سکول اور چند اپارٹمنٹس کی عمارتیں گرنے کے باعث 9افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ملبےسے9افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں 3منزلہ سکول میں 172طلباءزیر تعلیم تھے۔ایمرجنسی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فل الحال ہلاکتوں کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ کئی افراد ملبے تلے ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ افراد نے نجی سکول کے زیادہ تر طلباء شامل ہیں۔50طلباءکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔41طلباءکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سکول کی خستہ حالت کے پیش نظر اسے 3بار گرانے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی تھی۔حادثےکےوقت طلباءسکول میں تعلیم حاصل کررہےتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں