nipal 10

نیپال میں طیارہ کی ہیلی کوپٹر سے ٹکر، 3افراد ہلاک ، 3 زخمی

کھٹمنڈو: نیپال میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب واقع ٹینزنگ ہیلیری ہوائی اڈے سے پرواز بھرتے ہی بے قابو ہو کر رن وے پر کھڑے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیاحوں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔نیپالی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں 6 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا معاون پائلٹ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں طیارے کا پائلٹ اور 2 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی کو سر کرنے کے لیے کوہ پیماؤں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد مارچ کے آخری ہفتے سے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لیے ٹینزنگ ہیلیری ہوائی اڈے پر ریسکیو ہیلی کاپٹر اور طیارے ہمہ وقت موجود رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں