Novok Djokovic 47

حریف کو دھول چٹا کرنوواک جوکووچ کوارٹرز فائنل میں

مونٹی کارلو: ٹینس کےعالمی نمبرایک نوواک جوکووچ کی سپرپر فارمنس جاری ہے، مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں حریف کو باآسانی شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار نے امریکی ٹیلرفرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کی، بلغاریہ کے گریگر دیمترو کو چھ چار اور چھ ایک سے آوٹ کلاس کرکے کوارٹرز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اسی طرح ایک اور میچ میں روس کے میڈویڈو نے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے اپنے عمدہ کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں