Omar Ayub 134

سسٹم کو بچانے کیلیے وقتی طورپر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،وزیرتوانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداواراورترسیل معمول کے مطابق ہے،اینٹی فوگ ڈسکس لگانے کےباوجود دھند نے سسٹم کو متاثر کیا،سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رحیم یارخان سےگدولائن پر500 کے وی لائن شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ ہو گئی ہے، فالٹ لائنز کا تعین کرکے مرمت کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پاور ڈویڑن کا کہنا ہےکہ ملک میں شارٹ فال 2ہزارمیگا واٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار جب کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں