pak vs eng 120

تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، پاکستان کی بائولنگ مضبوط ،بیٹنگ کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز

لاہور: پاکستان نے کمزور بولنگ کے سہارے مضبوط بیٹنگ پر لگام ڈالنے کا ارادہ کر لیا تاہم انگلینڈ سے تیسرا ون ڈے آج برسٹل میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، دوسرے میں دونوں ٹیموں نے بیٹنگ پاور کا مظاہرہ کیا لیکن آخری اوورز میں بہتر بولنگ اور پاکستانی بیٹسمینوں کی جارحانہ اسٹروکس کھیلنے میں ناکامی کی وجہ سے میزبان ٹیم نے 12رنز سے فتح پائی،تیسرا میچ منگل کو برسٹل میں کھیلا جائیگا۔
دوسری جانب ماضی میں اپنی بولنگ کے بھروسے میچز جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والے پاکستان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے، فہیم اشرف نے گزشتہ7 میچز میں 304.00کی اوسط سے صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے، گزشتہ 2 سال میں 49وکٹیں لینے والے پاکستان کے سب سے کامیاب بولر حسن علی نے بھی گذشتہ میچ میں 81رنز دے کر ایک شکار کیا، یاسر شاہ وارم اپ میچز کے بعد انٹرنیشنل مقابلے میں بھی قطعی طور پر متاثر نہیں کرپائے۔
پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے کوئی گیند نہ کرپانے والے محمد عامر چکن پاکس کی وجہ سے تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل پائیں گے، بطور متبادل شعیب ملک، محمد حسنین اور جنید خان کے ناموں پر غور ہوگا،شعیب بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتے ہیں، اگر فہیم اشرف کو ڈراپ نہ کیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کی آزمائش ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں