12 57

ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز: پاکستان کا جنوبی افریقہ سے آج پہلا ٹاکرہ

پریٹوریا: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز بدھ سے پریٹوریا میں ہورہا ہے، 5 میچز کی اس سیریز کیلیے آل رائونڈر ارم جاوید نے گرین شرٹس کو جوائن کرلیا ہے۔ ان کیلیے اوپنر ناہیدہ خان نے جگہ خالی کی، ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پاکستانی ویمنز ٹیم سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوچ مارک کولز نے کہا کہ ایک روزہ سیریز کافی شاندار رہی اور اب ہم اگلے 10 سے 12 روز کے دوران کھیلی جانے والی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں