pakistan releases 100 indian fishermen 19

جذبہ خیرسگالی تحت 100 بھارتی ماہی گیر انڈین سیکیورٹی فورس کے حوالے

لاہور: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی تحت ایک سو بھارتی ماہی گیروں کو انڈین سیکیورٹی فورس کےحوالے کردیا۔ملیرڈسٹرکٹ جیل کراچی سےجذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کئے گئے 100 بھارتی ماہی گیر کراچی سے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہورپہنچے جہاں سے انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لےجایا گیا،بعدازاں واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین سیکورٹی فورس کے حوالے کیا۔بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کےسفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سےادا کئے گئے۔اس کےعلاوہ ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے گے۔واضح رہےکہ مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو 22 اپریل جب کہ 55 قیدیوں کو29اپریل کو رہا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں