pakistan textile export 53

ٹیکسٹائلز برآمدات میں 50 ارب ڈالر سالانہ تک اضافہ ممکن

اسلام آباد:ٹیکسٹائلزکے قومی شعبہ کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائلز کی ملکی صنعت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور شعبہ کی استعداد سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کیا جا رہا۔شعبہ کی ترقی کےلئے جامع اور مربوط پالیسی کی ضرورت ہے۔ ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات مجموعی قومی برآمدات میں 60 فیصد کی حصہ دار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہرحکومت اس شعبہ سےتوقعات منسلک کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائلزکےشعبہ کی استعداد سے حقیقی استفادہ کے لئےطویل المدتی پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نےکہاکہ شعبہ کےلئے ماضی میں پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں لیکن ان کے اجراءاور عمل درآمد میں تاخیر کے باعث خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کئے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کےشعبہ کی پائیدار ترقی کےلئے تمام شراکت داروں کی معاونت سےجامع اورطویل المدتی پالیسی کی ضرورت ہےجس پرعمل درآمد کےلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پالیسی پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے جس سے قومی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے گا ‘جس کےلئے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےفروغ اورویلیوایڈیشن کےلئے سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں