Pakistan vs South Africa 118

جنوبی افریقہ اورپاکستان کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کےخلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پروٹیز نےگرین شرٹس کو 9 وکٹوں سےشکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں