pakistani products in doha 55

وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطرکے بعد پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

دوحہ قطر(حاجی علیم چوہدری)وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے بعد پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کےدورہ کےبعد قطرکے دارالحکومت دوحا سمیت مختلف شہروں کی مارکیٹوں میں پاکستان کے پھل،سبزیاں و دیگر مصنوعات بڑی مقدار میں فروخت ہونےلگیں.سستی اورمعیاری ہونے کی وجہ سے قطر میں موجود پاکستانیوں کے علاوہ قطری اورغیر ملکی باشندے زیادہ خریدتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں.یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی پھل،سبزیاں اورمصنوعات دیگر ممالک سےزیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پھل اورسبزیاں تازہ اور ذائقہ لذیذ ہوتی ہیں جبکہ دیگر مصنوعات بھی معیاری ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہر موسم کے پھل ،سبزیاں و دیگر مصنوعات بھی قطربھیجی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں