pakistani salt 25

”پاکستانی نمک کو عزت دو” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور:سوشل میڈیا پر ‘نمک حرامی’ کی یلگار تو ہمیشہ ہی رہتی ہے مگر گزشتہ کچھ دنوں سے صارفین کھیوڑہ کے گلابی نمک کی تعریفوں میں مگن ہیں اور ساتھ ہی ساتھ خام نمک کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت ٹویٹر پر ‘ہمارا نمک ہمارا سرمایہ’ کے نام سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں اب تک 70 ہزار سے زائد صارفین حصہ لے چکے ہیں۔
ٹویٹر صارفین ایک طرف جہاں جہلم میں کھیوڑہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے گلابی نمک کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف یہ مہم بھی چلائی جا رہی ہے کہ انڈیا کو ‘کوڑیوں کے بھاؤ’ نمک کی فروخت بند کی جائے اور پاکستان نمک کو خود پروسس کرتے ہوئے یورپی ممالک کو بیچ کر زرمبادلہ کمائے۔اور تو اور اس بحث کا حصہ بنتے ہوئے جہلم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ انڈیا کو نمک کی سستے داموں فروخت کے حوالے سے وہ تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں اور رپورٹ جلد سب کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں