15

پرویزالہیٰ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد(جرات نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الہیٰ کی جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ اور مولانا فضل الرحمان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی تجاویز پر مبنی آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور طلحہ محمود بھی شریک ہیں۔ملاقات سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب دعا کریں کوئی فیصلہ حتمی ہوجائے، ہماری طرف سے پوری کوشش جاری ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی، انشاءاللہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب تک آزادی مارچ کا معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں