23

PDM نے ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کی، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کی کوشش کی۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میںکہا کہ وزیراعلیٰ پنچاب صورتحال کو ذاتی طورپرمانیٹر کرتے رہے،وہ بجلی کی مکمل بحالی کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں۔ معاون خصوصی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنرز اور آر پی اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ان کاکہنا تھا کہ راجکماری کی کنیزوں کو صرف جھوٹ بولنے کے پیسے ملتے ہیں، ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو انتہائی گٹھیا اور عقل سے پیدل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں