Petroleum Minister Ghulam Sarwar Khan 20

روسی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس شعبہ میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔غلام سرورنے کہا کہ گیس اورتیل کا یہ معاہدہ پاکستان روس کے باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک کو روزانہ 500 ملین سے 1بلین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ گیس سمندرکے راستے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ گیس پائپ لائن کی تعمیر3 سے 4 سال میں مکمل کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں