12

فوڈ اتھارٹی کا خوشاب میں طویل آپریشن، 2پروڈکشن یونٹ سیل

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبار ک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میانوالی اور خوشاب میں 11 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔خوشاب کا معروف ڈھوڈا ہاؤس سیل، 2 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کرنے کا حکم دیا۔864 کلوغیر معیاری سنیکس، 350 کلو ناقص گھی،180 کلوحشرات زدہ مٹھائیاں، 2 مکسنگ مشینیں، 5سلنڈر ضبط کرلیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ کھلے رنگوں کے استعمال اور حشرات کی بہتات پر انور ڈھوڈا ہاؤس کو سیل کیا گیا۔استعمال شدہ تیل اور ملاوٹ ذدہ دیسی گھی مٹھائی کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر ملک برادرز سویٹس اینڈ ٹانگری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔غلط لیبلنگ اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پرحاجی شفیع ٹی سٹور کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں