41

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی

پشاور(جرات نیوز) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلی بار قبائلی خاتون کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اورممکنہ وزراء کے نام بھی وزیراعظم کو پیش کردیے گئے ہیں جو تاحال ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی محمود خان کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ میں توسیع کریں۔ بتایا گیا ہے کہ پہلی بار قبائلی اضلاع سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ کابینہ میں توسیع کی جائے گی، وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلی اس کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں