34

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریو ں کو حق خودارادیت ملناچاہیے.وزیراعظم

اسلام آباد(جرات نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔روسی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ وہ بھارت کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پھر آزاد ملک کی طرح رہنا چاہتے ہیں، ہم نے کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں، بھارت کے طاقت کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی نے زور پکڑا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ان کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، بدقسمتی کے ساتھ بھارت کشمیریوں کو یہ حق دینے سے قاصر ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی کی جغرافیائی خدوخال بدلنا چاہتا ہے، وادی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کو قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں