28

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی، عمران خان

اسلام آباد(جرات نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے، مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی جب کہ طاقت سے صرف افواج اور دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں