PMlN case 140

پولیس اہلکاروں پر تشدد، ہنگامی آرائی لیگی ورکرز کو مہنگی پڑ گئی

لاہور:حمزہ شہباز کی گرفتاری پر لیگی کارکنان پر قائم مقدمہ کی کاپی جرات ٹی وی نے حاصل کر لی۔ حمزہ شہباز کی ہائی کورٹ آمد،لیگی کارکن فرزانہ بٹ کا پولیس کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانہ پرانی انار کلی میں لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

fir
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ لیگی مشتعل خاتون کارکن فرزانہ بٹ نے ہائی کورٹ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل علی رضا کو تھپڑ مارا۔ ہائی کورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نےایس آئی محمد اقبال اورکانسٹیبل راناعمار احمد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقدمہ میں لیگی کارکنان وحید گل،یونس خان، احمد رشید ،شیخ کبیر تاج سمیت ڈیڑھ سو کارکنان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت،پولیس پرتشدد اور دھمکیاں دینے کاالزام عائد ہے۔ لیگی کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمے میں دس سے زائد دفعات عائد کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں