14 104

پاک بحریہ کے دوکموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

اسلام آباد:پاک بحریہ کے دوکموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمدشامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 اورریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔دونوں ریئرایڈمرلزکئی اہم کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ دونوں ریئرایڈمرلز پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل محمد سعید اورریئر ایڈمرل عبدالصمدکو غیر معمولی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازاجا چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں