polio case in 2019 69

پاکستان میں 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا

لکی مروت:پاکستان میں 2019ءکا پہلاپولیو کیس رپورٹ ہو گیا ہے،لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا کی رہائشی بچی کے والد افضل خان 16 دسمبر کو اسے بیماری کی حالت میں مقامی طبی مرکز لے گیا تھا۔طبی مرکز کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیوکی علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور اس کے سمپل لیبارٹری تجزیہ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیے تھے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں