24

کراچی میں چکن شاپ پرمرغی کے گوشت کی ڈکیتی

کراچی(جرات نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اب انوکھی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ ایسی ہی ایک واردات شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی جہاں تین ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔ انھوں ںے دکاندار سے تقریباً 80 ہزار روپے چھینے اور اسی دوران ان کی نظر وہاں تیار دس کلو گوشت پر پڑی تو انھوں نے وہ گوشت بھی لوٹ لیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں