17

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعظم مظفرآباد میں جلسہ گاہ پہنچ گئے

مظفرآ باد(جرات نیوز) وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں سیاست دانوں سمیت کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی شریک ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے آج مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے جہاں وہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں سیاست دانوں سمیت کھلاڑی اور شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔نامور اداکار ہمایوں سعید، جاوید شیخ، اداکارہ مایاعلی، حریم فاروق، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی بھی وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں