10

وزیراعظم عمران خان کاچین سے واپسی پرسعودی عرب کے دورہ کاامکان

اسلام آباد(جرات نیوز) وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرچین میں موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرگفتگوکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں