Panjgur 73

پنجگور میں دھماکہ ،2افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

پنجگور :پنجگور میں الیکٹریشن کی دکان کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹریشن کی دکان کے باہر ہونے والے دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔دھماکے کے باعث قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کاکنٹرول سنبھا ل لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں