punjab -police 43

تبادلوں کی ہوا چل پڑی ،پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

لاہور(جرات انویسٹی گیشن)آئی جی پنجاب کی کمانڈ تبدیل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت مختلف اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت کو بھی تبدیل کیا جانے کا امکان ہے۔ شہزاد اکبر کو دوبارہ ڈی آئی جی آپریشنز کا چارج دینے پر غور شروع ہو چکا ہے۔ آر پی او ڈی جی خان، آر پی او راولپنڈی،آر پی او بہاولپور اور آر پی گوجرانوالہ، ڈی پی او میانوالی،ڈی پی او شیخوپورہ ،ڈی پی او ننکانہ ،ڈی پی او گجرات ،ڈی پی او قصور، ڈی پی او منڈی بہاوالدین اور ڈی پی او پاکپتن،ڈی پی او رحیم یار خان، خانیوال ،کے تبادلوں کا بھی امکان ہے، پنجاب بھر میں تعینات ایس پیز ،ڈی ایس پپیز اور اے ایس پی کو میڑٹ پر تبدیل اور تعینات کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ جلد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکو ناموں کی لسٹ بھجوائی جائے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں