41

نیدر لینڈ کی ملکہ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

اسلام آباد(جرات نیوز) نیدر لینڈ کی ملکہ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جلد اسلام آباد آئیں گی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہوگا جب کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں