Rain and snow in pakistan 57

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں منگل سے جمعہ تک پھر بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں منگل سے جمعے تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کرتےہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سےملک میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 2 روز بعدپھرسردہوائیں چلنےکی پیش گوئی کی گئی ہےجبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے،کوئٹہ،پشاور،خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ،مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے3دن تک بارش کاامکان ہےجبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں