18 101

رائے ونڈ: ہوٹلوں پر سر عام روزہ خوری جاری، پولیس لاکھوں کمانے لگی

رائے ونڈ (نمائندہ جرات)پولیس نے روزہ خوری کی آڑ میں لاکھوں روپے کمالئے۔تھانہ سٹی میں تعینات راشی اور بھیدی اہلکاروں نے دس ہزارروپے ریٹ مقررکردیا،پولیس کی ملی بھگت سے چلنے والے ہوٹلوں اور تندور مالکان کو مکمل تحفظ ملنے لگا،خرچہ پانی نہ دینے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات راشی اور بھیدی پولیس اہلکاروں نے ماہ صیام کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اپنے ٹاؤٹ کے ذریعے دس ہزار سے پندرہ ہزار روپے فی ہوٹل وصول کرکے صبح سویرے ناشتے کے اڈے،تندور اور سموسہ شاپس پان شاپس کھلوائی جارہی ہیں پولیس ٹاؤٹ روزانہ کی بنیاد پر پولیس افسران کو سحری کے وقت روٹی پانی کھلانے کیساتھ باقاعدہ خرچہ پانی دیکر جارہے ہیں شہر کے پوش علاقوں مین بازار،ٹرنک بازار،عقب جامع مسجد،سبزی منڈی،میلاد چوک،جناح مارکیٹ میں صبح سویرے ناشتے کے اڈے لگ رہے ہیں شہری جن اڈوں کی شکایت کرتے ہیں پولیس اہلکار وہاں جاکر اپنا ریٹ بڑھا کر دوگنا پیسے وصول کررہے ہیں امسال رائے ونڈ پولیس نے احترام رمضان آرڈینس کی دھجیاں اڑا کر لاکھوں روپے کمائے ہیں پولیس گشت پر چلنے والی گاڑی کارروائی ڈالنے کیلئے جو افراد پولیس کے ٹاؤٹ کو پیسے ادا نہیں کرتے پولیس اہلکا ر انکو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کروا کر میڈیا رپورٹس کا جواب جمع کروا رہے ہیں احترام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں سرفہرست تندور مالکان رہے جنہوں نے پولیس کو پندرہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کیساتھ تھانہ سٹی رائے ونڈ میں سحری افطاری کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہوئی تھی احترام رمضان رائے ونڈ پولیس کیلئے منافع بخش سیزن رہا ذرائع کے مطابق ٹاؤٹ نے دو درجن کے قریب ان ہوٹلوں اور اڈوں سے پندرہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے وصولی کرکے پولیس اہلکاروں کو دس ہزار روپے کے حساب سے ادائیگی کی میڈیا کے شو ر مچانے پر پولیس اہلکاروں نے مزدوروں کے خلاف روزہ خوری کے مقدمات درج کرکے اصل ہوٹل مالکان کو فرار کروا دیا مقامی مذہبی حلقوں نے رائے ونڈ پولیس سٹیشن میں تعینات راشی اور بھیدی اہلکاروں کی معطلی کیساتھ ساتھ تھانے کو ٹاؤٹ حضرات سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں