29

منشیات برآمدگی کیس؛راناثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں30نومبرتک توسیع

لاہور(جرات نیوز) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔رانا ثناء اللہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے ان کے موکل کے خلاف مقدمے کا مکمل ریکارڈ اور گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تحریری طور پر آگاہ کریں کون سا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو لاہور میں مبینہ طور پر 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، چالان پیش کرنے کے باوجود ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں