ranbir reply to kangana 70

جانتا ہوں میں کون ہوں۔۔۔ مجھے کیا کہنا ہے

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازعہ بیانات دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید پر رنبیر کپور کا ردعمل سامنے آگیا کہتے ہیں میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں اور مجھے کیا بات کرنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے ایک تقریب میں رنبیر پور پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ادکار ہیں جیسے کہ رنبیر کپور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں روزانہ پانی آتا ہے بجلی بھی تو انہیں سیاست پرکیوں بات کرنی چاہیے، کنگنا نے رنبیر کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے لوگوں کی وجہسے ہی آپ اتنے شاہانہ گھر میں زندگی گزار رہے ہیں اور اپنی مرسیڈیز میں گھوم پھر رہے ہیں، آپ ایسی بات کیسے کر سکتے ہیں،یہ بہت غیرذمہ درانہ رویہ ہے میں ایسی نہیں ہوں۔جس کےجواب میں اب رنبیرکپور کا ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں اور مجھے کیا بات کرنی ہے،مجھ سے جو بھی سوال کیا جاتا ہے میں اس کا جواب دیتا ہوں، مجھے ان سوالوں کا جواب دینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔لوگ جو چاہے وہ کہہ سکتے ہیں،میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں مجھے کیا کہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں