26

راولپنڈی؛حاملہ ملازمہ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی

راولپنڈی کی چکلالہ اسکیم تھری میں لڑکی نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی حاملہ تھی، اس کانام (ث) ہے اور گھریلو کام کاج کرتی تھی، اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہے۔پولیس نے پہلے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے کسی نے دھکا دیا ہے لیکن سی سی ٹی وی دیکھ کر بتایا گیا کہ خاتون اکیلی تھی اور کسی نے دھکا نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں