Raza Bashir Tarar 52

رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد:رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ اس سے قبل اگست 2015 سے فروری 2019 تک کینیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات رہے۔ رضا بشیر تارڑ برسلز‘ ٹوکیو‘ منیلا اور نیویارک میں اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ رضا بشیر تارڑ نے 1987 میں فارن سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ نیویارک میں اپنے قیام کے دوران رضا بشیر تارڑ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں نائب مستقل مندوب اور نائب مندوب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں