160

ملک میں کھاد کی قلت نہیں، قطر کو چاول کی برآمد شروع کر دی، رزاق داود

اسلام آباد (جرات نیوز) مشیر تجارت عبد الرزاق دا ﺅد نے کہا ہے کہ ملک میں کھاد کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ہم نے قطر کو چاول کی برآمدات شروع کر دی ہے، ایران نے 5 لاکھ ٹن چاول آرڈر کیا جو آئندہ ماہ سے شروع ہوگا، ان خیا لا ت کا اظہار مشیر تجارت نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملا قا ت میں کیا، وفد کی قیادت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صفدر میکری نے کی،اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا کہ قطر اور ایران کی منڈیوں میں چاول کی برآمدات سے فائدہ اٹھایا جائے،اگلے 5 سال تک چاول کی برآمدات کو 2 سے 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔مشیر تجارت نے کہا کہ چاول کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے، چین اور انڈونیشیا میں اضافی مارکیٹ رسائی سے چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں