13 14

پولیس وزیر اعلیٰ کی منتظر رہی ، ڈاکو واردات کر گئے

سرگودھا: پولیس غفلت کی نیند سے نہ جاگ سکی،جرائم پیشہ افراد آزاد ۔ شہر کے معروف خیام چوک میں واقع موبائل کمپنی کی فرنچائز میں موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو داخل ہوئے اور عملہ سے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس 3 ڈاکو فرنچائز میں داخل ہوتے ہیں۔مسلح افراد میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا جبکہ دوسرے نے چہرہ تک نہیں ڈھانپا ہوا۔ فرنچائز میں داخل ہو کر ایک ڈاکو گارڈ کو پستول سے فائر کر کے زخمی کرتا ہے۔ مسلح ڈاکو بھری فرنچائز سے 5 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یادرہے کہ وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورہ سرگودھا کے باعث شہر میں سیکورٹی ھائی الرٹ رہے ۔ واردات کی جگہ سے چند قدم کے فاضلے پر رمضان بازار میں وزیراعلی پنجاب کا متوقع دورہ رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں