ronaldo dna test 113

ریپ کیس،رونالڈو کا ایک دہائی بعد ڈی این اے ٹیسٹ

پرتگال :پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر 33 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا ایک دہائی قبل امریکی ماڈل کے کیے گئے ریپ کی تفتیش کے لیے فٹ بالر کا ڈی این اےٹیسٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کرسٹیانو رونالڈو پر اکتوبر 2018 میں سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ فٹ بالر نے 2009 میں امریکی شہرلاس ویگاس میں ان کاریپ کیا۔کیتھرین مایورگانےاگرچہ اس واقعے کی رپورٹ 2010 میں ہی درج کروادی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے کسی کا نام لیےبغیر صرف جنسی استحصال کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تاہم سابق ماڈل نےستمبر 2018 میں امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 32 صفحے کی شکایت دج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 13 جون 2009 کو ان کاریپ کیا تھا۔انہوں نے اس مقدمے میں الزام عائد کیا کہ فٹبالر نے اس مبینہ ریپ کو خفیہ رکھنے کے لیے ان پر دبا ڈالا تھا اور فٹ بالر نے وکلا کی مدد سےانہیں پونے 4 لاکھ ڈالر دےکرخاموش رہنے کا کہا۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ریپ واقعے کے بعد ماڈل ذہنی طور پر پریشان رہیں، یہاں تک کہ انہوں نے متعدد بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔ساتھ ہی ماڈل نے فٹ بالر کے خلاف 2 لاکھ امریکی ڈالر کے ہرجانے کا دعوی بھی دائر کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے فوری طور پر تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم پرتگال کی ٹیم نے انہیں آرام دینے کی غرض سے فٹ بال کھیلنے سے باہر کردیا تھا۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ لاس ویگاس پولیس نے ریپ کیس کی تفتیش کرنے کے لیے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے لیے اٹلی کے حکام کو باقائدہ درخواست دے دی۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لاس ویگاس پولیس نےاس بات کی تصدیق کردی کہ انہوں نےکرسٹیانو رونالڈو کے ڈین این اے ٹیسٹ کے نمونے لینے کے لیے اٹلی کے حکام کو درخواست جمع کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں