roof-collapase 119

بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گھر پر قیامت برپا

لاہور: بھاٹی گیٹ کے علاقہ اسلام خان محلہ میں گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی ۔ ایک ہی جاندان کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے ۔دوبچوں سمیت خضر حیات اور حافظ نواف کو نکال لیا گیا جبکہ شاہین عمر، فرزانہ، قاسم علی سمیت 3 افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہےدوسری جانب ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے واقعہ کا نوٹس لے لیااور ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی۔ریسکیواہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں