Russian Foreign Minister Lavrov 23

ایران پرالزامات،روس نے امریکی فوٹیج اور تصاویر مسترد کردیں

ماسکو:روس نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے بارے جاری کی گئی امریکی فوٹیج اورتصاویر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسا کوئی انٹیلی جنس مواد نہیں ہےجوواقعے کےمجرم کو ثابت کرتا ہوغیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق اپنےایک انٹرویو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس آئل ٹینکر پر حملے بارے امریکی فوٹیج اور تصاویر کے مبینہ ثبوت کو ابہام کے طور پر لے رہے ہیں جو کہ اسکے قریبی اتحادیوں کے درمیاں بھی سنجیدہ سوالات کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسطرح کے تمام واقعات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کے خواہاں ہیں، درحقیقت ایران بھی بہت شروع سے ایسی تحقیقات کا حامی ہے انہوں نے کہا کہ روس تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی سخت اقدام اٹھانے سے گریز کریں انہوں نے تمام خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عربوں اور فارسیوں عربوں اور کردوں اورسنیوں اور شیعوں کے درمیاں اختلافات کسی کے مفاد میں نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں