sahiwal 58

سانحہ ساہیوال کے ورثاء انصاف کے حصول کے لئے احتجاج کرنے نکل پڑے

لاہور: سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کے حصول کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، مظاہرین میں خلیل اور ذیشان کے ورثاء سمیت محلے داروں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں