Saleem Yousuf 29

محمد عامر کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت کی حمایت

کراچی :سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف نے بھی ورلڈ کپ میں محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں عامر کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں سلیم یوسف نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایک اچھا میچ پاکستان ٹیم کو مومینٹم دے سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دوسرے ون ڈے میں ٹیم کھیلی،اس کو دیکھ کراچھا لگا کہ ٹیم نے فائٹ کیا،سابق وکٹ کیپر نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ رلڈ کپ میں بلاخوف مثبت کرکٹ کھیلیں۔سلیم یوسف نے کہا کہ اگرپاکستان ٹیم انگلینڈ جیسی نمبرون سائیڈ کیخلاف دوسری اننگز میں ساڑھے تین سو کرسکتی ہے تو یہ ٹیم میچز بھی جیت سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس ٹیم کو فائدہ ہوگا جس کے پاس پاور ہٹر ہوگا، سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ محمدعامر کا اسکواڈ میں ہونا پاکستان کیلئے ہی فائدہ مند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں