samsam bukhari 19

ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، صمصام بخاری

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے عید پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں۔صمصام بخاری نے اپنے ایک بیان میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں اور دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کی جو قیمت ہمارے جوانوں نے ادا کی، وہ تا قیامت ادا نہیں ہوسکتی، پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں