saudi arabia 100 gold mines 2 53

”بلیک گولڈ“ کے بعد اب اصلی گولڈ،سعودی عرب میں سونے کی 1000 کانیں دریافت

ریاض:سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی ایک ہزارکانیں دریافت ہو چکی ہیں جو6 لاکھ مربع میٹرسے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔ مکہ ریجن میں الدویحی، السوق، الرجوم 1، الرجوم2، منصورہ اور مسر جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ، الحجار، شرس،عسیر اور حمضہ، قصیم میں الصخیبرات، نجران میں قیان اورریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ وزارت کے مطابق سعودی کانوں سے نکلنےوالا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے، زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030ءکے تحت مملکت کے طول و عرض میں موجود سونے سمیت مختلف دھاتوں سے بڑے پیمانے پر استفادہ کا پروگرام بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں