21

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت باہر، سلامتی کونسل فیصلہ کرے گی

نیویارک:
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ آج ہوگی۔

مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے ہوگا۔ سلامتی کونسل کے صدر کےترجمان نے اجلاس کی تصدیق کردی۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں صرف سلامتی کونسل کے ارکان شریک ہوں گے۔ جب کہ پاکستان اور بھارت کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں