shabbar zaidi 11

چیئرمین ایف بی آرنے چھاپے مارنے پر پابندی لگادی

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اوردفاتر پر چھاپے مارنے پرپابندی لگادی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبرآپریشن اورچیئرمین ایف بی آر سےاجازت لینا ہوگی۔اس کےعلاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سےمتعلق ثبوت ہونے پرچھاپےسےقبل ممبرآپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں