39

شاہ محمود قریشی سے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

نیویارک(جرات نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے نے نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، ہندوستان نے 5 اگست سے بدترین کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی، خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں